پاکستانی اوپنر شان مسعود کی کپتانی میں کھیلنے والی کاؤنٹی ٹیم ڈربی شائر بھارت کے خلاف جیت نہ حاصل کرسکی۔
بھارت نے انگلینڈ کے خلاف مختصر اوررز کی سیریز سے قبل وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں شان مسعود کی کپتانی میں کھیلنے والی ڈربی شائر کی ٹیم 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پاکستانی اوپنر بھارت کے خلاف خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف 8 رنز اسکور کرکے آؤٹ ہوگئے۔
ڈربی گراؤنڈ میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان دنیش کارتک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ڈربی شائر کی ٹیم مقررہ اوورز میں 150 رنز ہی بناسکی۔
جواب میں بھارتی ٹیم نے 151 رنز کا مطلوبہ ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ بھارت کی جانب سے دیپک ہوڈا 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بھارت اپنا دوسرا وارم اپ میچ کل نارتھینٹس کے خلاف کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شان مسعود بھارت کیخلاف کپتانی کریں گے
خیال رہے کہ شان مسعود انگلینڈ کے ٹی 20 بلاسٹ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے محض 13 اننگز میں 46.90 کی اوسط سے 516 رنز بنائے ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ڈربی شائر کی کپتانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں۔