ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امید ہے حماس غزہ سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے کی منظوری دے گی۔
امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیرولین لیویٹ نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کا منصوبہ قابل قبول ہے توقع کرتے ہیں حماس بھی ٹرمپ کے منصوبے کو قبول کرے گی۔
ترجمان نے کہا کہ حماس منصوبہ قبول کرے تاکہ زیادہ پرُامن مشرق وسطیٰ کی جانب آگے بڑھ سکیں۔
قبل ازیں پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے باقاعدہ بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ میں خصوصی ایلچی وٹ کوف اور صدر اس صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو بتا سکتی ہوں کہ کچھ انتہائی حساس مباحثے ہو رہے ہیں لیکن میں یقینی طور پر اس پوڈیم پر کسی اعلان سے پہلے نہیں جانا چاہتی۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر "حساس بات چیت” ہو رہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


