تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

رشتہ نہ دینے پر ملزم کا لڑکی اور خاندان کیخلاف ہولناک اقدام

لاہور میں رشتہ نہ دینے پر مشتعل ہوکر ملزم نے نوجوان لڑکی اور مزاحمت کرنے پر اس خاندان پر تیزاب پھینک کر شدید زخمی کردیا۔

پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں رشتہ نہ دینے پر ملزم نے لڑکی اور اس کے خاندان پر تیزاب پھینک دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ شہر لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ملزم مشتاق مسیح نے رشتہ دینے سے انکار کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا اس دوران لڑکی کو تیزاب سے بچانے کے لیے آنے والے اس کے ماں، باپ اور بھائی بھی ملزم کی سفاکی کا نشانہ بن گئے اور وہ ان سب پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

تیزاب سے جھلسنے والے افراد کی چیخ وپکار سن کر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے جب کہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کو میئو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے ابتدائی تفتیش کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -