پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

رِنگ میں ریسلر کی بھیانک موت، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکوسٹی: میکسیکو میں ریسلنگ کے دوران مقامی ریسلر دماغی حالت خراب ہونے کے باعث انتقال کرگیا، واقعے سے متعلق دل دہلا دینے والی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ‘سال جوان پینٹٹلان ارینا’ میں جاری ریسلنگ کے دوران لوئس انجل نامی ریسلر کے دماغ پر مہلک بیماری(برین انوریزم) نے حملہ کیا جس کے باعث وہ رنگ پر گرپڑے۔

رپورٹ کے مطابق لوئس انجل پر رنگ میں موت کا حملہ تھا لیکن اس وقت ان کی سانسیں چل رہی تھیں تاہم اب ریسلنگ ویب سائٹ نے کھلاڑی کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

لوئس انجل ریسلنگ کی دنیا میں پرنس سائپ اریریو کے نام سے مشہور تھے، اپنے آخری کھیل کے دوران وہ رنگ میں روڈیمیڈو سے مدمقابل تھے۔ روڈیمیڈو نے لوئس کو صرف دو تھپڑ مارے جس کے باعث ان کی حالت غیر ہوگئی۔

لوئس کے ساتھی کھلاڑی کو لگا یہ اس کی چال ہے تاکہ میں مخالف پر حملہ کروں اور اسی ضمن میں ساتھی نے حملہ بھی کیا، لیکن بدقسمتی سے یہ کوئی چال نہیں بلکہ بیماری کا حقیقی حملہ تھا جو موت کی وجہ بن گیا۔

ریفری نے فوری طور پر ایمرجنسی کال دی جس کے بعد ریسلر کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کی موت کی تصدیق ہوگئی۔ کھیل کے دوران تماشائیوں میں لوئس انجل کی والدہ بھی موجود تھیں جنہیں اس واقعے نے گہرا صدمہ پہنچایا، اس حوالے سے ویڈیو درجہ ذیل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں