تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

یوٹیوب ویڈیو کا بھیانک اثر، 4 سالہ بچی کی وحشیانہ موت

قاہرہ: مصر میں یوٹیوب ویڈیو سے متاثر ہوکر کم عمر لڑکی نے 4 سالہ بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مصر کے علاقے الجیزہ میں پیش آیا جہاں 14 سالہ لڑکی پر یوٹیوب ویڈیو کے منفی اثرات مرتب ہوئے اور اس نے ویڈیو کو عملی زندگی میں اپناتے ہوئے چار سالہ بچی کو بے دردی سے لوہے کی تار گلے میں ڈال کر پھانسی دے دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے دونوں ہاتھ باندھ کر بچی لوہے کی تار سے پھانسی دی، یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا کہ جب کمسن بچی اپنی والدہ کے ہمراہ مارکیٹ جارہی تھی لیکن اچانک ماں نے بچی کو اچانک دادی کے گھر جانے کا کہا کیوں کہ والدہ کو مارکیٹ میں دیر ہوسکتی تھی۔

یوٹیوب ویڈیو کا تجربہ لڑکی کی موت کا باعث بن گیا

پولیس کے مطابق بچی کی دادی کا گھر بالکل قریب تھا اسی لیےماں نے جانے کا کہا لیکن بدقسمتی سے علاقے میں موجود 14 سالہ لڑکی اسے ایک خالی عمارت میں لے گئی اور وہاں پھانسی دے کر مار دیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے واقعے کی تحقیقات کی اور لڑکی کو گرفتار لیا، اس دوران اس نے اعتراف کیا کہ یوٹیوب ویڈیو سے متاثر ہوکر ایسا کیا اور پھانسی کے لیے بوبہو ویڈیو میں نظر آنے والی حکمت عملی اپنائی۔

Comments

- Advertisement -