ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

دن دیہاڑے بہن بھائی کا لرزہ خیز قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں نشے سے منع کرنے پر بہن بھائی کو قتل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ داتار دربار کے علاقے بلال گنج میں پیش آیا، جہاں سفیان نامی سفاک ملزم نے اپنی بیوی اور سالے کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگیا۔

واقعے سے متعلق پولیس نے بتایا کہ مقتول طالب کو گزشتہ رات گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا، مقتول کے اہلخانہ نے بہنوئی سفیان اور بہن زینب پر قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا کیونکہ مقتول دونوں میاں بیوی کو نشے سےمنع کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے روحانی پیشوا ’صوفی بابا‘ بھارت میں قتل

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد گھر کی مکمل تلاشی لی گئی تو بالائی منزل کے کمرے سے زینب کی بھی لاش ملی، ملزم سفیان نے دونوں بہن بھائیوں کو گلہ دبا کر قتل کیا اور فرار ہوگیا، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے بلال گنج میں بھائی بہن کےقتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے، حمزہ شہباز نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلدقانون کی گرفت میں لایاجائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں