تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

سعودی شہر میں دل دہلا دینے والا واقعہ!

ریاض: سعودی شہری نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر پٹرول پمپ اور گاڑی کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے شہر الجبیل میں شہری نے پٹرول پمپ پر گاڑی کو جلتے ہوئے دیکھا تواس نے فورآ حاضر دماغی کا مظاہر کیا۔

سعودی نے آتشزدگی کا شکار گاڑی کو اپنی کار کے ساتھ رسی سے باندھا اور بھگاتے ہوئے پٹرول پمپ سے باہر لے گیا بصورت دیگر پمپ کے فیول ٹینک میں دھماکا ہوسکتا تھا جس کے باعث بھاری نقصان کے امکانات تھے۔

شہری نے پٹرول پمپ سے باہر نکالنے کے بعد گاڑی میں موجود آگ بجھانے والے سلنڈر اور پٹرول اسٹیشن پر موجود سلنڈرز سے آگ بجھانے کی کوشش کی۔

حادثے کے وقت پٹرول بھروانے کے لیے آنے والے شہری اور مقیم غیر ملکی بھی اچھی خاصی تعداد میں تھے۔

اگر گاڑی کو اسی طرح جلتے ہوئے چھوڑ دیا جاتا تو اس سے فیول ٹینکس میں آگ بھڑکنے سے بڑے پیمانے پر تباہی کا اندیشہ تھا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں الشقاقدرتی آفات سے دوچار افراد اور لاپتہ لوگوں کی تلاش اور انہیں بچانے والی رضاکاروں کی ٹیم کا ممبر ہے، مذکورہ شہری معجزاتی طور پر جائے وقوع پر موجود تھا۔

Comments

- Advertisement -