تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

طوفانی بگولے نے سب کو خوفزدہ کردیا

بیجنگ: چین میں بننے والے طوفانی بگولے کو دیکھ کر شہری خوفزدہ ہوگئے، اس بگولے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی خوف میں مبتلا کردیا ہے۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے علاقے انر منگولیا میں آسمان سے سمندر کی طرف آتا ہوا ایک طوفانی بگولا شہریوں نے دیکھا جس کو دیکھ کر وہ خوفزدہ ہوگئے۔

شہریوں نے اس بگولے کی ویڈیو اپنے موبائل میں ریکارڈ کر کے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی شیئر کیں ، جسے صارفین نے دیکھ کر سر پکڑ لیے کیونکہ یہ بہت زیادہ طاقتور بگولا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انرمنگولیا کے شہر باؤتو میں موسم ایک دم تبدیل ہوا اور تیز ہوا چلنے لگی، اس کے ساتھ ہی شہریوں کو کئی فٹ بلندی تک بگولا نظر آیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بگولے کو دیکھتے ہوئے اچانک انہیں تیز ٹھنڈی ہوا محسوس ہوئی اور پھر طوفانی بارش بھی ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد پیش آنے والے واقعات میں 33 شہری زخمی ہوئے جبکہ متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب سمندری طوفان میکھالا چین کے صوبے فیوجان کے سمندری ساحل سے ٹکرایا جس کے بعد تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی اور پھر ہر طرف تباہی مچ گئی۔

طوفانی ہوائیں چلنے کے باعث درخت اکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گر گئے جبکہ کئی عمارات میں دراڑیں پڑ گئیں۔ بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی ہوئی اور نشینی علاقوں میں سیلاب بھی آیا۔

مقامی حکومت نے بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے ہزاروں شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ ریسکیو کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ایمرجنسی بھی نافذ کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -