The news is by your side.

Advertisement

والدین کی غفلت بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے، دل دہلا دینے والی ویڈیو

والدین یا گھر کے سربراہان بعض اوقات اپنے کاموں میں اس قدر مصروف ہوتے ہیں کہ وہ اپنے ارد گرد موجود بچوں پر نظر نہیں رکھ پاتے۔

والدین کی غفلت یا لاپرواہی کی وجہ سے ایسے واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں جن میں کم عمر بچوں کی جانیں ضائع  یا پھر وہ عمر بھر کے لیے معذور ہوچکے ہیں۔

عام طور پر بچے کھیل کود کے وقت اپنے ارد گرد موجود خطرات کو محسوس نہیں کرتے، اُن کے من میں جو بھی آتا ہے وہی کام کرگزرتے ہیں جس کا انہیں اور گھر والوں کو خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔

انٹرنیٹ پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک بچے نے کھیلتے کھیلتے اپنی جان داؤ پر لگا لی تھی مگر خوش قسمتی سے اُس کی کم عمر بہن بروقت پہنچ گئی جس کی وجہ سے وہ بچ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گھر کے آنگن (صحن) میں تین بچے کھیل رہے ہیں جن میں سے دو تو پانچ سال سے بڑے جبکہ ایک کم عمر نظر آرہا ہے۔

مزید پڑھیں: تھوڑی سی غفلت بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے، دل دہلا دینے والی ویڈیو

یہ بھی پڑھیں: کم عمر بچوں کی شکلیں اچانک تبدیل، والدین خوف میں‌ مبتلا

صحن میں پلاسٹک کے تین ڈرم بھی موجود تھے جن میں سے ایک کو بچے نے اپنے کھیل میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔معاملہ کچھ یوں ہوا کہ بچے نے ڈرم پر چڑھ کر دروازے میں رسی ڈالی اور پھر پھندے میں گردن ڈال کر کھڑا ہوگیا۔

اسی اثنا ڈرم اُس کے پیروں سے نکلا تو وہ لٹک گیا اور تڑپنے لگا، وہاں موجود چھوٹی بچی جو غالباً بہن ہے، وہ بھاگتی ہوئی آئی اور بچے کو اوپر کیا جس کے بعد بچے نے اپنے گلے میں پڑے  پھندے کو  نکال لیا۔

اگر بہن نہ ہوتی یا تھوڑی دیر ہوجاتی تو معاملہ بہت خراب ہوسکتا تھا۔ اس ویڈیو کے ساتھ والدین کو ایک بار پھر تنبیہی کی گئی ہے کہ وہ خدارا اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کو خوفناک اور دہشت ناک قرار دیتے ہوئے تمام والدین سے اپیل کی کہ وہ غفلت کا مظاہرہ نہیں کریں اور بچوں پر ہر وقت نظر رکھیں کیونکہ معمولی سی غفلت یا لاپراوہی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں