The news is by your side.

Advertisement

موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، ویڈیو وائرل

ماسکو : روس میں ٹرک تیز رفتاری کے باعث موٹر وے پر لگی رکاوٹوں سے ٹکرا کر الٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں کسی ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں۔

آپ نے سڑکوں پر ٹریفک حادثات تو بہت دیکھے ہوں گے لیکن کبھی ان کی وجوہات جاننے کی کوشش کی ہیں اکثر حادثے تیزرفتاری کے باعث پیش آتے ہیں جو اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کےلیے بھی جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

تیزرفتاری کا ایسا ہی ایک خوفناک واقعہ روس کی موٹر وے پر پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مخالف سمت سے آنے والی سڑک پر ایک تیز رفتار ٹرک آنے اور جانے والی سڑک کے درمیان نصب رکاوٹ سے ایسا ٹکرایا کہ الٹتا ہوا دوسرے سڑک پر پہنچ گیا۔

جس گاڑی کے کیمرے میں ویڈیو ہے اس کے ڈرائیور نے خطرے کو بھاپنتے ہوئے پہلے ہی اپنی گاڑی دوسری لین میں کری ہی تھی کہ لمحوں میں ٹرک الٹ گیا لیکن عقل مندی کے باعث ویڈیو بنانے والا ڈرائیور حادثے محفوظ رہا۔

حادثہ اس قدر خطرناک تھا کہ متاثرہ ٹرک کا ملبہ رکاوٹ سے ٹکرانے کے بعد ہوا میں اچھلتا ہوا دو لین دور جاکر گرا اور ٹرک سے اٹھنے والے دھوئیں نے پوری سڑک کو دھندلا سا کردیا۔

انٹرفیکس کے مطابق روس میں یکم سے 8 جنوری کے درمیان ٹریفک حادثات دوران 10 بچوں سمیت 227 کی اموات ہوئیں ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں