ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

بھارت میں کم عمرلڑکی سے 13 افراد کی جنسی زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی شہر جے پورمیں جنسی تشدد کا ایک اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں 17 سالہ دوشیزہ کو 13 وحشی افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہرجے پورمیں منگول پورسے تعلق رکھنے والی دوشیزہ کو 2 روز تک ہوٹل کے کمرے میں قید رکھ کروقتاً فوقتاً 13 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق لڑکی کو ایک روکی اور رانی نامی جوڑا ملٹی نیشنل کمپنی میں ملازمت کاجھانسہ دےکرجے پورلایا گیا، اسے 60 ہزار روپے ماہانہ کی پیشکش کی گئی تھی۔

لڑکی کو انٹرویو کا کہہ کر ہوٹل اندراپراشتھا میں کمرہ نمبر 406 میں لے جایا گیا جہاں شیکھرنامی ایک شخص اندر آیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا بعد ازاں مزید دو افراد نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔

لڑکی کے مطابق اسے 2 روز تک ہوٹل کے کمرے میں رکھا گیا جہاں اسے مزید نو افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پائل نامی ایک عورت اسے ہر بار تیار کیا کرتی تھی۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ 2 روز بعد وہ ہوٹل کی ایک کھلی کھڑکی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

لڑکی کی شکایت پر روکی اور رانی، ہوٹل مینجر مکیش سونی، انیل اور ارجن اور کمال نامی ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں