منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

زمین سے متعلق ہولناک انکشاف!

اشتہار

حیرت انگیز

انسان تیز رفتاری ترقی سے پہلے ہی زمین پر زندگی کو مشکل بنا رہا ہے اب اس کرہ ارض سے متعلق ایک نیا ہولناک انکشاف سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زمین کے اندر سے بے دریغ پانی نکالے جانے کے باعث اس کی کائناتی گردش تبدیل ہو گئی ہے۔

یہ تحقیق جرنل جیوفزیکل ریسرچ لیڈرز میں شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ زیر زمین موجود پانی کو تشویشناک حد تک کھینچا گیا جس کی وجہ کائنات میں زندگی کا وجود رکھنے والے واحد سیارے زمین کی گردش بدل گئی ہے اور اس کا جھکاؤ لگ بھگ 80 سینٹی میٹر مشرق کی جانب ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انسانوں نے 1993 سے 2010 کے درمیان وسیع پیمانے پر زمین سے پانی نکال اس کی گردش کو بدل دیا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ انسانوں نے 1993 سے 2010 کے درمیان زمین کے اندر سے 2150 گِیگا ٹن پانی نکالا ہے، جو کہ اس دورانیے میں سطح سمندر میں 6 ملی میٹر کے معمولی اضافے کے برابر ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق اس دورانیے میں زمین سے سب سے زیادہ پانی شمالی امریکا کے مغرب اور شمال مغربی بھارت سے کھینچا گیا اور یہ دونوں علاقے وسطی عرض البلد (مِڈ لیٹیٹیوڈ) پر واقع ہیں۔

اگرچہ پانی کی زمین کی گردش متاثر کرنے کی صلاحیت پہلی بار 2016 میں دریافت ہوئی تھی، لیکن زیرِ زمین پانی کا گردشی تبدیلیوں میں کردار تاحال مبہم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں