پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

بھارت میں 65 سالہ شخص ہارر فلم دا کنجورنگ 2 دیکھنے کے بعد چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

تامل ناڈو: بھارت میں 65 سالہ شخص ہارر فلم دا کنجورنگ 2 دیکھنے کے بعد خوف کے مارے چل بسا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے قصبے تیروانامالی میں ایک واقعہ پیش آیا، جہاں 65 سالہ شخص ریلیز ہونے والی فلم ’’دا کنجورنگ 2‘‘ دیکھنے سینما جا پہنچا۔


فلم کے دوران خوفناک مناظر دیکھتے ہوئے 65 سالہ شخص نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی اور بے ہوش ہوگیا، جس کے بعد شخص کو طبی امداد کے لیے پرانے گورنمنٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ٖڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک شخص کی لاش کو تیروانامالی گورنمنٹ میڈیکل کالج پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا، جس کے بعد سے لاش اور وہ شخص جن نے لاش کو مردہ خانہ منتقل کیا لاپتہ ہے۔

پولیس نے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں