تازہ ترین

دہشت ناک ویڈیو: دیوقامت اژدھے نے لڑکی کو دبوچ لیا، پھر کیا ہوا؟

سڈنی: آسٹریلیا میں اُس وقت لڑکی کو ہوشیاری مہنگی پڑگئی جب اس نے ازخود اپنی گاڑی کے نیچے سے سانپ نکالنے کی کوشش کی، پولیس نے خاتون کو بچا لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلوی شہر برسبین میں پیش آیا جہاں خوفناک اژدھے نے خاتون کے ایک پیر کو دبوچ لیا، سانپ نے اس انداز میں لڑکی کو جکڑا کہ اسے مدد کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی کو اپنی گاڑی کے نیچے 3 میٹر لمبا اژدھا نظر آیا، اس نے نکالنے کی کوشش کی تو سانپ اس کے ایک پیر سے چمٹ گیا، اژدھے نے اتنی زور سے خاتون کو دبوچ رکھا تھا کہ خاتون کو شدید تکلیف محسوس ہورہی تھی۔

بعد ازاں متاثرہ لڑکی نے پولیس کو کال کی جس پر اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پہنچے اور خاتون کو ریسکیو کیا۔ ریسکیو کے بعد کارپیٹ نامی سانپ کو جھاڑیوں میں چھوڑ دیا گیا۔

واقعے سے متعلق ویڈیو دیکھیں جس میں خاتون اہلکار لڑکی کی خیرت بھی دریافت کررہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -