تازہ ترین

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

دلہے کو گھوڑے پر بارات لانا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

شادی بیاہ کی تقریبات میں باراتیوں کی جانب سے آتش بازی کی جاتی ہے اور اس دن کو خوب انجوائے کیا جاتا ہے، دلہے کے دوست اور قریبی عزیز خاص طور پر پٹاخے پھاڑنے میں آگے آگے ہوتے ہیں لیکن اگر بارات گھوڑے پر لائی جارہی ہے تو پھر احتیاط کرنی چاہیے۔

بھارت سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جہاں دلہے میاں گھوڑے پر بارات لے کر پہنچے وہ گھوڑے سے ابھی اترے بھی نہیں تھے کہ کسی نے پٹاخے پھوڑنا شروع کردیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باراتی بینڈ باجے بجا رہے ہیں اور تیز آواز میں گانے بھی چل رہے ہیں جس کی وجہ سے گھوڑا پہلے ہی پریشان ہے اور اس پر کسی نے فائر ورک کیا تو گھوڑا دلہے کو لے کر ہی بھاگ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھوڑا تیزی سے دلہے میاں کو لے کر بھاگ رہا ہے اور باراتی کھڑے چپ چاپ سارا منظر دیکھ رہے ہیں۔

دریں اثنا، گھوڑے کو سنبھالنے والا اس کا پیچھا کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن جانور کی رفتار کو برقرار نہیں رکھ سکا۔

گھوڑے کو اوپر سے دولہا کے ساتھ بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور تمام باراتی حیران ہیں کہ اب کیا کیا جائے، اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر پیج ’گھنٹہ‘ نے اپ لوڈ کیا تھا اور اسے 40 لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں