تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پانی کی سطح پر تیرتے گھوڑوں کی حقیقت کیا ہے؟ دلچسپ ویڈیو دیکھیں

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دو گھوڑے دریا میں پانی کی سطح پر تیرتی نظر آرہے ہیں اب یہ حقیقت ہے یا نظروں کا دھوکا؟

سوشل میڈیا پر اکثر آنکھوں کو دھوکا دیتی ویڈیو منظر عام پر آتی رہتی ہیں جو دکھائی کچھ دیتی ہیں اور حقیقت کچھ اور ہوتی ہے ایسی ہی ایک حقیقی منظر نامے پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے صارفین کو ایک بار پھر الجھن میں ڈال دیا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

یہ ویڈیو ہے ایریزونا میں دریائے سالٹ کی جس میں گھوڑوں کی ایک جوڑی پانی کی سطح پر تیرتی نظر آرہی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے والا صارف الجھ جاتا ہے کہ گھوڑے کا اس طرح پانی کی سطح پر تیرنا کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔ اس کو اب تک 10 ملین سے زائد لوگ دیکھ اور اپنی رائے کا اظہار کرچکے ہیں۔

یہ دلچسپ ویڈیو کیلی راجرر نامی خاتون نے اس وقت بنائی جب وہ اپنے پوتے اور پوتیوں کے ہمراہ ٹونٹو نیشنل فاریسٹ ایریزونا میں دریائے سالٹ پر پیڈل بورڈنگ کر رہی تھیں۔ دریا سے باہر آتے وقت انہوں نے دیکھا کہ دریا کے دوسرے کنارے کے قریب دو گھوڑے موجود تھے انہوں نے فوراً اپنا فون نکالا اور اس دلکش منظر کو اپنے موبائل کے کیمرے میں قید کرلیا۔

کیلی نے جب یہ تصویر اتاری ہوگی تو شاید اسے بھی معلوم نہ ہو کہ اس کی چند سیکنڈ کی یہ ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہوجائے گی۔ خاتون نے دریا سے باہر آنے کے بعد جب یہ ویڈیو خود دیکھی تو وہ بھی گھوڑوں کو اس طرح پانی کی سطح پر تیرتے دیکھ کر حیران رہ گئی۔ اس نے اپنے اس بصری دھوکے کو دوستوں کے ساتھ شیئر کیا اور یوں یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ کیونکہ اس میں دکھائی دینے والا منظر ناقابل یقین تھا اور دریا میں کھڑے گھوڑے پانی کی سطح پر تیرتے نظر آ رہے تھے۔

ٹک ٹاک ایپ پر اب تک دس ملین سے زائد افراد اس کو دیکھ کر اپنی رائے کا اظہار کرچکے ہیں اکثر دیکھنے والوں کو یہی لگا کہ گھوڑے پانی کی سطح پر تیر رہے ہیں لیکن وہ یہ سمجھنے سے قاصر تھے کہ یہ کس طرح پانی کی سطح پر تیر سکتے ہیں۔ ویڈیو دیکھنے والے بہت سے لوگوں نے اپنی آرا کا اظہار کیا کہ شاید یہ گھوڑے دریا کے نیچے نیم ڈوبی ہوئے کسی شے یا بڑی اور چپٹی تیرتی سطح پر کھڑے ہوکر گلائیڈ کر رہے ہوں گے۔

 

تاہم ویڈیو جب کچھ آگے بڑھتی ہے تو دیکھنے والوں کا ابہام اس وقت دور ہوجاتا ہے جب گھوڑے قدم بڑھا کر چلنا شروع کردیتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ گھوڑے کم گہرے پانی میں ساکن کھڑے تھے اور چلتے پانی کی سطح دیکھ کر دیکھنے والے صارفین کو یہ محسوس ہو رہا تھا کہ شاید یہ گھوڑے پانی کی سطح پر ۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ویڈیو چلتی کشتی سے بنائی گئی، گھوڑے اپنی جگہ ساکن تھے لیکن کیمرا ساکن نہیں تھا اسی لیے ویڈیو میں گھوڑے پانی کی سطح پر تیرتے محسوس ہو رہے تھے.

Comments

- Advertisement -