تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

انجیلا مرکل وزارت داخلہ سے خوش نہیں تو اتحادی حکومت ختم کردیں، جرمن وزیر داخلہ زیہوفر

برلن: جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے کہا ہے کہ چانسلر انجیلا مرکل انہیں برطرف کرنے سے باز رہیں اور اگر وہ ان کے کام سے خوش نہیں تو انہیں وسیع تر اتحادی حکومت کو ختم کردینا چاہئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی وزیر کو ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کی کوشش میں برطرف کیا جائے گا۔

جرمن چانسلر مرکل اور وزیر داخلہ بورسٹ زیہوفر کے درمیان تارکین وطن کے موضوع پر اختلافات شدید ہیں، ان اختلافات کی وجہ سے مرکل حکومت کے مستقبل پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

زیہوفر کا تعلق باویریا میں کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی پارٹی سی ایس یو سے ہے اور کہا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ جماعت سی ڈی یو سے اتحاد ختم کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی کے وزیر داخلہ کی جانب سے مائیگریشن قوانین سے متعلق تیار کیا گیا نیا منصوبہ انجیلا مرکل اور ہورسٹ زیہوفر میں اختلاف کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔

قدامت پسند وزیر داخلہ کی جانب سے جرمنی میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے 63 نکات پر مبنی نیا مسودہ انجیلا مرکل نے منظور کرنا ہے جس کے بعد اسے پارلیمنٹ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

جرمن میڈیا کے مطابق ہورسٹ زیہوفر اور انجیلا مرکل کے درمیان مذکورہ نکتے پر اختلاف ہوا ہے کہ’کوئی بھی تارک وطن جرمنی کےلیے علاوہ کسی اور یورپی ملک میں پناہ کی درخواست دے چکا ہو، تو اسے جرمنی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -