پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

عقابوں کے علاج کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال تیار

اشتہار

حیرت انگیز

قطری حکام نے دوحہ میں عقابوں کا عالیشان اسپتال قائم کردیا، جہاں روزانہ تقریباً ڈیڑھ سو بیمار عقابوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

عقاب پالنا اور ان کے ذریعے شکار کرنا عرب کا پرانا شوق ہے اور وہ اپنے شوق کو پروان چڑھانے کےلیے کئی حیران کن اقدامات کرتے ہیں کیوں کہ شیوخ عقابوں کا خیال اپنے بچوں کی طرح ہی رکھتے ہیں۔

قطری حکام نے دارالحکومت دوحہ میں ’مستشفی سوق واقف للصقور‘ یعنی ’صوق واقف، عقابوں کا اسپتال‘ قائم کیا ہے۔

- Advertisement -

اس اسپتال میں روزانہ 150 بیمار عقابوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

سوق واقف اسپتال میں عقابوں کا بلڈ ٹیسٹ، اینڈواسکوپی اور ایکسرے سمیت کئی طرح کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں جبکہ چونچ درست کرنے اور پر سنوارنے جیسے آرائشی (کاسمیٹک) کام بھی انجام دیئے جاتے ہیں۔

یہاں کے جدید آپریشن تھیٹرز میں زخمی عقابوں کی آرتھوپیڈک سرجری تک کا انتظام ہے۔

غرض یہ اسپتال ان تمام سہولیات سے آراستہ ہے جن کے بارے میں ایک عام انسان صرف سوچ سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں