تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ترکی میں کورونا مریضوں کے اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی، 9 افراد ہلاک

انقرہ: ترکی میں کورونا مریضوں کے آئی سی یو وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صوبے غازی انتیپ کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے آئی سی یو کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں سین کو یونیورسٹی اسپتال میں زیر علاج کورونا کے 9 مریض دم توڑ گئے، وارڈ میں زیر علاج دیگر مریضوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

صوبائی گورنر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آ گ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Hospital fire kills 9 Covid-19 patients at ICU in Turkey - World - DAWN.COM

رپورٹ کے مطابق اسپتال میں کورونا کے 19 مریض زیر علاج تھے ، آگ آکسیجن ڈیوائس پھٹنے کے باعث علی الصبح 4 بجکر 45 منٹ پر لگی جس نے پورے وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

صوبائی گورنر کا کہنا ہے کہ حادثے میں زیر علاج دیگر مریض زخمی نہیں ہوئے انہیں علاج معالجے کے لیے دوسرے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں اس سے قبل کورونا کے 26 ہزار 410 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ عالمی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار 610 تک جاپہنچی ہے۔

Comments

- Advertisement -