جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

شوہر کی اسپتال میں زیر علاج اہلیہ کو قتل کرنے کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں نشے میں دھت شخص نے اسپتال میں زیر علاج اپنی اہلیہ کو جان سے مارنے کی کوشش کی تاہم میڈیکل اسٹاف کی مداخلت کے باعث حملہ ناکام ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک نشے میں دھت شخص نے اسپتال میں زیر علاج مرگی کی مریضہ کو گلا دبا کر قتل کرنے کی کوشش کی تاہم میڈیکل اسٹاف نے خاتون کی جان بچائی تو نشے میں دھت شوہر نے اسپتال ملازمین پر بھی حملہ کردیا۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزم کی اہلیہ مرگی کے دورے پڑنے کے بعد سے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے 15 ٹیبلیٹس ایک ساتھ نگل لیں ہیں جس کے باعث پیرا میڈیکل اسٹاف نے خاتون کے معدے کی صفائی کے بعد اسے وارڈ میں منتقل کردیا تھا۔

خاتون کو وارڈ میں منتقل کرنے کے بعد شوہر نے خاتون سے ملاقات کرنے کا مطالبہ کیا اور جیسے ہی اسپتال ملازمین خاتون کے پاس سے ہٹے گوندا نامی شخص نے خاتون کا گلا دبانے لگا۔

خاتون نے الارم دبایا تو اسپتال ملازمین جلدی سے خاتون کی طرف ائے جنہیں دیکھ گوندا نے ملازمین پر پتھر اور لاتوں سے حملہ کیا۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسپتال کو بعد میں پتہ چلا کہ خاتون کو خود کشی کی کوشش کرنے پر اسپتال لایا گیا تھا تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں