اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

ہاٹ ایئر بلیون میں آگ بھڑک اٹھی، 8 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل میں ہاٹ ایئر بلیون میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

برازیلیا میں ہاٹ ایئر بلیون میں آگ بھڑکنے کے بعد ریسکیو ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کی تلاش جاری ہے، خوفناک فوٹیج میں وہ لمحہ دکھایا گیا ہے جب بلئیون زمین پر گر گیا۔

پرایا گرانڈے کے شہر میں اڑنے والے ہاٹ ایئر بلیون میں 21 افراد سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق بلیون میں سوار 8 افراد ہلاک جبکہ پائلٹ سمیت 12 دیگر افراد بچ گئے۔

پولیس کے مطابق ایئر بلیون میں آگ لگنے کے بعد پائلٹ نے غبارے کو نیچے کرنے کی کوشش کی پھر لوگوں کو باہر کودنے کے لیے کہا گیا۔

ویڈیو میں دو مسافروں کو چھلانگ لگانے کے بعد گرتے دیکھا گیا۔

سانتا کیٹرینا ریاست کے گورنر جورجینہو میلو نے ایکس پر لکھا کہ ہم سب اس حادثے سے صدمے میں ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں