تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کیا گرم پانی پینے سے کرونا وائرس ختم ہوجاتا ہے؟

کرونا وائرس دنیا کے 170 سے زائد ممالک تک پھیل چکا ہے جس سے متاثر ہونے والی دس ہزار سے زائد افراد ابدی نیند سوگئے۔

دنیا بھر کے ماہرین کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے کوشاں ہیں اور وہ ویکسین کی تیاری پر کام کررہے ہیں البتہ اب تک کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آسکا۔

واٹس ایپ ، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹویٹر سمیت دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر کرونا وائرس کے حوالے سے افواہیں زیرگردش ہیں جنہیں تصدیق کے بغیر ہی صارفین آگے بڑھا رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام ہیجانی کیفیت میں ہے اور وہ وائرس سے بہت زیادہ خوف زدہ بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا پاکستان میں‌ مرغیاں کرونا وائرس سے متاثر ہورہی ہیں؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گزشتہ کئی روز سے ایک کتاب کے صفحے کا حصہ زیر گردش ہے جس میں بتایا گیا کہ چھیس یا ستائیس سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت والا (گرم) پانی اور سورج کی شعاعیں وائرس کو مار دیتیں ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے بغیر تصدیق کے اس صفحے کی تصویر کو شیئر کیا اور دوسروں کو عمل کی تلقین بھی کی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور کے میزبان اور نامور صحافی وسیم بادامی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر یونیسیف کو ارسال کی اور بتایا کہ اس قسم کی افواہوں نے سادہ لوح عوام کر پریشان کیا ہوا ہے۔

یونیسیف پاکستان نے وسیم بادامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی جانب سے جعلی معلومات کے خلاف ہم سب کو مل کر ہی لڑنا ہے اور لوگوں تک درست تصدیق شدہ معلومات پہنچانی ہیں۔

Image result for hot water and sun exposure corona

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (پاکستان) نے دیگر صحافیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور عوام کی آن لائن مدد کریں۔

⚠️ Beware of misinformation. The message in this photo is NOT from UNICEF. The information it contains is not…

Posted by UNICEF Pakistan on Sunday, 15 March 2020

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے اب تک کرونا وائرس کی علامات اور اس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتائی گئی ہیں جس میں عوام کو بتایا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، سماجی فاصلہ قائم کریں، ہر تھوڑی دیر بعد ہاتھوں کو دھوئیں، علامات ظاہر ہونے پر فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں، جراثیم کش سینیتائزر کا استعمال ضرور کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کے بعد چین میں ایک اور وبا پھوٹ پڑی

ڈبلیو ایچ او نے یہ بھی تاکید کی ہے کہ اگر کسی شخص کو کرونا کی علامات ظاہر ہوں یا اُس کی متاثرہ شخص سے ملاقات ہوئی ہو تو وہ خود کو چودہ روز تک دوسروں سے علیحدہ کرلے۔

Comments

- Advertisement -