کراچی: ملک بھر میں موسم کی شدت جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی موسم کی شدت میں کمی کا کوئی امکان نہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں سورج آگ برساتا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، سبی اور مکران میں موسم شدید گرم رہے گا۔
مزید پڑھیں: ہیٹ ویو سے بچاؤ کے طریقے
لاہور میں پارہ 46 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ پشاور اور اسلام آباد میں بھی گرمی کا زور رہے گا اور پارہ 42 ڈگری تک چڑھ جائے گا۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔




