تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

معمولی بات پر ہوٹل مالک نے گاہک پر کھولتا ہوا تیل پھینک دیا

کھانے کے ذائقے میں شکایت پر ہوٹل کے مالک نے طیش میں آکر گاہک پر کھولتا ہوا تیل پھینک دیا جس کے باعث وہ بری طرح جھلس کر زخمی ہوگیا۔

معاشرے میں بڑھتے عدم برداشت کے رویہ بڑھتا جا رہا ہے، آئے روز چھوٹی چھوٹی باتوں پر سنگین جھگڑوں اور بعض اوقات قتل جیسے سنگین اقدامات کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں، پڑوسی ملک بھارت میں بھی عدم برداشت کا ایک ایسا ہی رویہ سامنے آیا ہے جس میں ایک شخص کی زندگی کو سخت خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اڑیسہ کے جاج پور ضلع کے ایک ہوٹل میں اس وقت پیش آیا جب گاہک نے ہوٹل مالک سے کھانے کے ذائقے کی شکایت کی جس پر مالک نے آؤ دیکھا نہ تاؤ گاہک پر چڑھ دوڑا اور اس پر کھولتا ہوا تیل ڈال دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔

پولیس نے بتایا کہ اڑیسہ کے جاج پور ضلع میں ہوٹل کے مالک نے مبینہ طور پر کھانے کے ذائقے اور قیمت پر جھگڑے کے بعد 48 سالہ گاہک پر گرم کھولتا ہوا تیل پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق کٹک سے تقریباً 45 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع بالی چندر پور گاؤں کا رہائشی 48 سالہ پرسنجیت پریڈا گزشتہ روز بھی معمول کے مطابق کھانا کھانے کے لیے مقامی بازار گیا تھا، کھانے کے دوران پریڈا نے ہوٹل کے مالک پرواکر ساہو سے کھانے کے ذائقے کے بارے میں شکایت کی، اس کے بعد دونوں کے مابین اشیائے خور ونوش کی قیمت پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ اس واقعے کے دوران ہوٹل کا مالک مشتعل ہوگیا اور اس نے قریب چولہے پر رکھا کھولتا ہوا تیل گاہک پریڈا پر پھینک دیا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔ گرم تیل سے گاہک کے چہرے، گردن، سینے، پیٹ اور ہاتھ شدید جھلس گئے ہیں اور وہ کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اسپتال میں زیر علاج ہے۔

بالی چندر پور پولس اسٹیشن کے انسپکٹر رماکانت مدولی نے کہا کہ ہوٹل مالک پرواکر ساہو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -