راولپنڈی: پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے خصوصی ہاٹ لائن رابطے میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی صورت حال پر گفتگو ہوئی.
آئی ایس پی آر کے مطابق گفتگو میں دیرپا امن اور صورت حال میں بہتری اور سرحدی آبادی کی مشکلات کم کرنے کے لئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے.
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکے رابطہ میں 2003 کے سیزفائر معاہدے پرمکمل عمل درآمد پر بھی اتفاق رائے ہوا ہے.
دونوں ملکوں نے اتفاق کیا ہے کہ کسی صورت میں سیزفائرکی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی، ہرممکن تحمل کی پالیسی اور بارڈر فلیگ میٹنگ کی جائیں گی.
اس اہم ہاٹ لائن رابطے میں لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دیرپا امن اورصورت حال میں بہتری کے لیے متفقہ اقدامات پراتفاق کیا گیا.
باجوہ ڈاکٹرائن اگر ہے تو وہ سیکیورٹی اورامن کے لیے ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔