اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

غیرت کے نام پر بیٹی اور لڑکے کا قتل ، گرفتار لڑکی کے باپ کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: غیرت کے نام پر بیٹی اور لڑکے کو قتل کرنے والے باپ ڈاکٹررفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلیک شیشے والی گاڑی پر میں نے سیلف ڈیفینس پر فائرنگ کی تھی، جس میں لڑکا مرگیا تھا اور لڑکی زخمی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پرالآصف اسکوائرکے بھکر گوٹھ میں گاڑی سے لڑکے اور لڑکی کی گولیاں لگی لاش ملنے کے معاملے پر دہرے قتل میں ملوث ملزم رفیق شیخ گریڈ19 کا سرکاری افسر نکلا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم قطر اسپتال میں چیف میڈیکل آفیسر تعینات ہے اور جنجار گوٹھ میں اپنا نجی کلینک بھی چلاتا ہے تاہم ملزم کے قبضے سے تین پستول برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس نے مقتولہ لاریب کے گرفتار والد رفیق شیخ کا بیان قلمبند کرلیا ہے، ملزم رفیق شیخ نے بیان میں کہا کہ شوگر اور بلڈ پریشر کامریض ہوں آج صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب اٹھا تو بڑی بیٹی نے بتایا کہ لاریب کے پیٹ میں درد تھا اس کو دوائی دی ہے۔

رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ میں نے گھر پورا دیکھا لیکن لاریب کہیں نہیں دیکھی اور گھر سے موٹر سائیکل نکال کر باہر کی طرف نکلا تو باہر ایک وائٹ گاڑی نے مجھے ہٹ کرنے کی کوشش کی، بلیک شیشے والی گاڑی پر میں نے سیلف ڈیفینس پر فائرنگ کی۔

ملزم نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں لڑکا مرگیا تھا اور لڑکی زخمی تھی، لڑکی کو زخمی حالت میں گھر میں لے کر آیا جو کہ بعد میں دم توڑ گئی تھی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں