تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ضمانت ملنے کے چند گھنٹے بعد معروف بھارتی اداکار سدھو دوبارہ گرفتار

ممبئی: لال قلعہ ہنگامہ آرائی کیس میں ضمانت ملنے کے چند گھنٹوں بعد بھارتی اداکار  کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں واقع لال قلع حملہ کیس میں نامزد اداکار دیپ سدھو کو آج عدالت سے ضمانت ملی مگر تھوڑی دیر بعد انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سدھو کو ہنگامہ آرائی کیس میں ضمانت ملی تھی مگر عدالت سے باہر آنے کے بعد انہیں بھارت کے آثارِ قدیمہ سروے (اے ایس آئی) نے تاریخی عمارت (لال قلع) کی دیواروں کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

اے ایس آئی حکام نے بتایاکہ لال قلعہ کی دیوار کو نقصان پہنچانے پر اداکار کے خلاف مقدمہ درج ہے، اسی کے تحت انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کسانوں‌ کا مودی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ‌ جانے کا اعلان

قبل ازیں دہلی کی ہائی کورٹ میں خصوصی جج نیلو فر عابدہ پروین نے نے انہیں ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں ضمانت دیتے ہوئے تیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر  متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی کسان مظاہرین نے لال قلع کی طرف پیش قدمی کی تھی، جس پر پولیس نے مظاہرین کو روکا تو حالات کشیدہ ہوگئے تھے، بعد ازاں  ہنگامہ آرائی کے الزام میں دیپ سدھو سمیت دیگر مظاہرین کو 9 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -