باغ آزاد کشمیر: آسمانی بجلی گرنے سے ایک گھر میں رکھا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا، تاہم گھر کےمکین محفوظ رہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع باغ اور اس کے مضافات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے۔
تحصیل دھیرکوٹ کے گاؤں چمیاٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے گھر جل گیا، وہاں کھڑی گاڑی اور لکڑیاں جل گئیں، آسمانی بجلی گرنے سے گھر مکمل جل گیا،مکین محفوظ رہے۔
رپورٹ کے مطابق شدید برفباری کے باعث، سدھن گلی، لسڈنہ حویلی روڈ بند ہوگیا، محکمہ شاہرات نے برف میں پھنسنے والی گاڑی نکال لی۔
این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں کو 21 سے 24 جنوری کے دوران ایک طاقتور مغربی لہر متاثر کرے گی جس کے سبب دریائے کابل سے منسلک ندی نالوں میں بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔
علاوہ ازیں زیارت کی قومی شاہراہ کنٹینر کے سلپ کے باعث بند ہوگئی۔ راستہ بند ہونے کے باعث بڑی تعداد میں سیاح پھنس کر رہ گئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے شاہراہ پر پھنس جانے والے مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا، ریسکیو کیے گئے سیاح اور مسافروں کو زیارت منتقل کردیا گیا، صبح تک قومی شاہراہ کلیئر کرکے مسافروں کو روانہ کیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


