تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سمندری طوفان تاؤتے: بھارت میں دو منزلہ عمارت سمندر برد ہوگئی

نئی دہلی : بھارتی ریاست کیرالہ میں سمندری طوفان کے باعث دو منزلہ رہائشی عمارت سمندر برد ہوگئی، حادثے کی ویڈیو کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان تاؤتے کی وجہ سے بھارت کے متعدد شہروں میں شدید طوفانی بارشیں اور تیز آندھی کا سلسلہ جاری ہے جو متعدد گھر وں اور عوامی املاک کی تباہی کا باعث بن رہا ہے۔

سمندری طوفان کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جس کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر ویڈیو کی صورت میں وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک گھر کو سمندر برد ہوتے دکھایا گیا ہے۔

موسم کی رپورٹنگ کرنے والے میڈیا نمائندوں کے کیمرے میں گھر کی تباہی کا خوفناک منظر ریکارڈ ہوگیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سمندری لہروں نے کیسے دو منزلہ رہائشی عمارت کو سمندر برد کردیا۔

خیال رہے کہ ریاست کیرالہ میں جمعے کی راست نے تیز آندھی اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس کے نتیجے میں درخت اکھڑ گئے اور کئی گھنٹوں کےلیے بجلی معطل ہوگئی جبکہ سمندری پانی سیلاب کی صورت میں رہائشی علاقوں میں داخل ہوا جو املاک کی تباہی کا باعث بنا۔

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سمندری طوفان تاؤتے 17 اور 18 مئی کے درمیان بھارت سے ٹکرائے گا، تاؤتے کے باعث ریاست کیرالہ، کرناٹک، تامل ناڈو، گجرات اور مہاراشٹر  میں ہائی الرٹ ہے۔

Comments

- Advertisement -