جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری، 85 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سرکاری ملازمین کے لیے زبردست خوشخبری آگئی۔ حکومت نے ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں اضافہ کر دیا۔

کابینہ سے منظوری کے بعد سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

کابینہ نے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85فیصد تک اضافے کی منظوری دی تھی جس کی سمری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی کابینہ کو بھیجی تھی۔

گریڈ 1 تا 22 تمام ملازمین کی ہاؤس رینٹ سیلنگ میں یکساں اضافےکی تجویز تھی۔

وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی ، یہ اضافہ گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کے لیے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں نافذ ہوگا، جس سے قومی خزانے پرمجموعی طور پر 12 ارب کا اثر پڑے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی کابینہ کو تجویز پیش کی تھی کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرایوں میں اضافے کے باعث وفاقی ملازمین کے کرایہ الاؤنس میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔

وزارت نے بتایا کہ شہری علاقوں میں کرایوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور موجودہ الاونس میں سرکاری ملازمین کے لیے موزوں رہائش حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ آخری بار رینٹل سیلنگ میں ترمیم 28 ستمبر 2021 کو کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں