تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان نینسی پیلوسی کے شوہر پر قاتلانہ حملہ

کیلیفورنیا: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پال پیلوسی پر نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر حملہ کیا، واقعے کے فوری بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے 82 سالہ پال پیلوسی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز انہیں طبی امداد دے رہے ہیں۔

حکام کے مطابق جس وقت حملہ کیا گیا اس وقت امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیمو کریٹک اسپیکر گھر پر موجود نہیں تھیں۔

خبرایجنسی کے مطابق حملہ کیوں کیا گیا ؟ وجہ جاننےکی کوشش جاری ہے۔

سان فرانسسکو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان اور نینسی پیلوسی کے ترجمان نے فوری طور پر واقعے سے متعلق کسی بھی تبصرے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ حملہ 8 نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے دو ہفتے پہلے ہوا ہے، جس میں ایوان اور سینیٹ کا کنٹرول داؤ پر لگا ہوا ہے۔

نینسی پیلوسی کا شمار امریکا کی طاقتور ترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے، وہ 2021 میں ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے طور پر چوتھی مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہوئیں، جو نائب صدر کملا ہیرس کے بعد صدارت کی دوسری امیدوار تھیں۔

Comments

- Advertisement -