The news is by your side.

Advertisement

کوئٹہ میں کمسن بچے کو قتل کرنیوالی گھریلو ملازمہ گرفتار

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں 4 سالہ بچے کو چوری کے بعد قتل کرنے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں پولیس نے 4 سالہ بچے سعد شاہ کے قتل کے الزام میں گرفتار گھریلو ملازمہ کو عدالت میں پیش کردیا، سمنگلی روڈ پر گھر میں ملازمہ نے چوری کے دوران مبینہ طور پر بچے کو گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔

متعلقہ پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت سے ملازمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملازمہ کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں 4 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا

ملازمہ کو گزشتہ روز بچے سعد شاہ کے قتل کے کیس میں نامزد کیا گیا تھا جسے پولیس نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق گھریلو ملازمہ نے چوری کی، بچہ کہیں اسے پہچان نہ جائے اس ڈر سے مبینہ طور پر چار سالہ بچے کو گلا گھونٹ کر اور پانی کے ٹب میں ڈال کر قتل کرکے فرار ہوگئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں