پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد، مسلم لیگ ن کا سابق یوسی ناظم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے مسلم لیگ ن کے سابق یوسی ناظم عثمان منج کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سدھار میں کمسن گھریلو ملازمہ یاسمین پر تشدد کرنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سابق یوسی ناظم عثمان منج کو گرفتار کرلیا، گزشتہ روز برتن ٹوٹنے پر بچی پر بہیمانہ تشدد کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سدھار کے رہائشی محنت کش وارث نے اپنی تیرہ سالہ بیٹی یاسمین کو چھ ماہ قبل صرف پانچ ہزار روپے تنخواہ پر پیپلزکالونی میں نون لیگ کے سابق یوسی ناظم عثمان منج کے گھر ملازمت پر رکھوایا تھا، عثمان اور اس کی اہلیہ عاصمہ نے گزشتہ روز برتن گر کر ٹوٹنے پر مشتعل ہو کر کمسن یاسمین پر ڈنڈوں سے تشدد کیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: برتن ٹوٹنے پر مالکن کا 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد

خوفزدہ یاسمین گھر سے بھاگ کر پٹرولنگ پولیس کے پاس پہنچ گئی تھی، پیٹرولنگ پولیس نے بچی کو تھانے منتقل کیا تھا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرواکے متاثرہ بچی کو تحویل میں لے لیا۔

چائلڈ پروٹیکشن افسر روبینہ اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، روپوش خاتون کو بھی گرفتار کروائیں گے۔

متاثرہ یاسمین کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس کے ہاتھ ، پاؤں اور چہرے پر تشدد کے نشانات موجود ہیں جبکہ ہاتھ پر سوجن پائی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں