ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

رئیلیٹی شو ’بگ باس‘ کی خاطر اپنے گھر ڈکیتی کروا دی، کنزیٰ ہاشمی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے مشہور رئیلیٹی شو بگ باس کی خاطر اپنے گھر میں ڈکیتی کروانے کا انکشاف کردیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت و نوجوان اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے اپنا گھر لٹوانے کا انکشاف ایک ٹی وی پروگرام میں میزبان کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ ٹی وی پر بگ باس دیکھ رہی تھی کہ اتنے میں دروازے پر دستک ہوئی جس پر والدہ نے دروازے پر دیکھنے کو کہا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ بگ باس دیکھنے میں اتنی مگن تھی کہ انہوں نے بغیر دیکھے دروازہ کھول دیا۔

کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ جب میں گھر واپس آئی تو ایک شخص اپنے ساتھی کے ہمراہ گھر کے اندر آگیا، جب میں نے ان کی طرف دیکھا تو میں شدید خوفزدہ ہوگئی اور ڈر کے مارے میری آواز ہی نہیں نکلی۔

خوبرو اداکارہ کنزیٰ نے کہا کہ ڈاکو ان کے گھر کا سارا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، جس کے بعد امی نے پوچھا کہ دروازہ کس نے کھولا تھا۔

کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ امی کو یاد نہیں تھا کہ دروازہ میں نے کھولا اور اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں ڈانٹ کے ڈر سے جھوٹی کہانی سنا دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں