تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

‘عمران خان سے پوچھوں گا فون ان بلاک والی بات کیا ہے’

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ نامعلوم فون نمبرز سے گھریلو خواتین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں عمران خان سے پوچھوں گا فون ان بلاک ہونے والی کیا بات ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے خوشاب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ٹیلیفون کل جس کا نمبر نہیں آتا وہاں سے دھمکیاں دی جارہی ہیں اور خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لاہور میں بیٹھے ایک آدمی کا مشن ہے کہ کسی نہ کسی طرح چوروں کو الیکشن جتوا دیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ فون ان بلاک کا مجھے نہیں معلوم، عمران خان سےپوچھوں گافون ان بلاک ہونےوالی کیابات ہے اسٹیبلشمنٹ کا پاکستان کی سیاست میں کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راناثنااللہ کیس سے متعلق فوادچوہدری نےحقیقت بیان کی راناثنااللہ کےخلاف کیس اےاین ایف کی جانب سےآیاتھا اس کیس پرکابینہ میں بھی بہت سوال اٹھےتھے یہ کیس سیاسی نہیں تھا۔

اسدعمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس وقت مکمل جانبدار نظر آتا ہے بنیادی اصول ہےانصاف صرف ہو نہیں بلکہ ہوتا نظر آناچاہیے الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزیوں پرہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ممبرسندھ الیکشن کمیشن کےخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرہے۔

Comments

- Advertisement -