تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نومولود بچی کی 90 سے زائد فریکچر سے موت پر والدین گرفتار

ہوسٹن: امریکا میں قبل از وقت پیدا ہونے والی بچی جیسمن کی 90 سے زائد فریکچر کے باعث موت پر پولیس نے والدین کو گرفتار کرلیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں پولیس نے بچی کی موت واقع ہونے پر والدین کو حراست میں لے لیا ، نومولود کی قبل از وقت پیدائش ہوئی تھی اور والدین اسپتال کے اصرار کے باوجود گھر لے جانے پر بضد تھے۔

نومولود کی میڈیکل رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ اُس کی کھوپڑی بری طرح سے ٹوٹی ہوئی تھی، ریڑھ کی ہڈی اور پسلیوں میں 71 جب کہ ٹانگوں، ہاتھوں کی ہڈیوں میں 23 فریکچر تھے۔

بچی کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹرز نے پولیس ٹیم کو بیان ریکارڈ کرایا کہ نومولود کے جسم میں 91 سے زائد فریکچر دو حادثوں کا شاخسانہ تھے، یا تو اُسے زمین پر پٹخا گیا یا پھر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: پارٹی میں جانے کی جلدی، ماں نے بچی کو موت کے منہ میں دھکیل دیا

ڈاکٹرز کے مطابق چونکہ بچی کی پیدائش قبل از وقت تھی اسی باعث نرم و گداز ہڈیوں میں فریکچر آئے۔والدین پر الزام ہے کہ انہوں نے نومولود کو گھر لانے کے بعد اُس کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی

پولیس نے نومولود جیسمن کے قتل کا مقدمہ درج کرکے 24 سالہ والد جیسن پاﺅل روبن اور 21 سالہ والدہ کیتھرائن وائٹ کو حراست میں لے لیا، والد پر اقدامِ قتل اور والدہ پر غفلت برتنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -