تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ہوسٹن : مسجد کے باہر مسلمان ڈاکٹر پر فائرنگ

ہوسٹن : امریکی ریاست ہوسٹن میں نامعلوم افراد نے ایک مسلمان ڈاکٹر پر مسجد کے باہر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں ڈاکٹر شدید زخمی ہوگئے، تاہم حملے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح ہوسٹن میں واقع مسجد کے باہر 3مسلح افراد نے مسلمان ڈاکٹر پر حملہ کرکے فائرنگ کردی، جس سے وہ زخمی ہو گئے، زخمی حالت میں انھیں قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ارسلان کو 2 گولیاں ماری گئی تھیں، جو آپریشن کے بعد نکال لی گئی ہیں اور اس کی حالت بہتر ہونے کی توقع ہے مگر 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں اور ان انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر ارسلان کا تعلق البرٹا سے ہے جو کہ نوا سائوتھ ویسٹرن یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں اور ہوسٹن میں ہمبل شہر میں آنکھوں کے ڈاکٹر کی حیثیت سے پریکٹس کرتے ہیں، ڈاکٹر ارسلان مسلم کمیونٹی کے سرگرم رہنما بھی ہیں اور کینڈا،فلوریڈااور ٹیکساس کی مسلم کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے کاموں میں برھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلمان ڈاکٹر پر حملہ کرنے والے افراد تین تھے، جنہوں نے نقاب کے ساتھ اپنے چہرے کو چھپا رکھا تھا۔ حملہ آوروں میں سے ایک نے چاقو سے وار کر کے مسلمان کو زخمی کر دیا بعد میں دوسرے شخص نے پستول نکال کر اسے گولی مار دی، واقعے کے بعد علاقے کے مسلمانوں میں شدید خوف پھیل گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہیوسٹن میں ایک ہفتہ کے دوران اس طرح کا ہونے والا یہ تیسرا واقعہ ہے، جس میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا کی ریاست فلوریڈا میں مسجد کے باہر نامعلوم افراد نے مسلمان شخص پر تشدد کیا گیا تھا، اور اس واقعے کے ایل دن بعد ہی اورلینڈو میں نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقع پیش آیا، مسجد ترجمان کے مطابق حملہ آور عمر متین اس مسجد میں نماز پڑھتا تھا۔

Comments

- Advertisement -