تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

یمن کے شہر مارب میں حوثی باغیوں کے 2 ڈرون طیارے گر کر تباہ

ریاض: یمن کی سرکاری فوج نے کہا ہے کہ مارب شہر میں حوثی باغیوں کے 2 ڈرون طیارے گر کر تباہ ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی گورنری مارب میں صراوح کے مقام پر حوثیوں اور سرکاری فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، سرکاری فوج نے حوثی باغیوں کا حملہ پسپا کردیا۔

یمنی فوج کے فیلڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے صرواح کے محاذ پر جنگجوؤں اور اسلحہ کی بھاری کمک بھیجی ہے۔

گزشتہ روز علی الصباح حوثی باغیوں نے صرواح کے محاذ پر سرکاری فوج پر حملے شروع کردئیے تھے، ان حملوں کا مقصد سرکاری فوج کو کوفل کیمپ سے باہر نکالنا تھا تاہم حوثی شدت پسندوں کا حملہ پسپا کردیا گیا ہے۔

یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز صرواح کے محاذ پر لڑائی میں 20 حوثی باغی ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: حوثی باغیوں کے ڈرون حملے، سعودی عرب تباہی سے بچ گیا

واضح رہے کہ رواں ماہ حوثی باغیوں نے سعودی حدود میں 2 ڈرون طیارے بھیجے تھے جبکہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے سعودی اتحادی فورسز نے ڈرون فضا میں ہی تباہ کردئیے تھے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے ابھاایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ایک میزائل حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ ابھا ایئرپورٹ سعودی عرب کا ایک مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں لوگ آمدورفت کے لیے موجود تھے ہیں۔

Comments

- Advertisement -