پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، ایک پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : حوثی باغیوں کے سعودی عرب کے جنوبی صوبے نجران پر حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے نجران کے شہری علاقوں پر اندھا دھند گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی اور دیگر غیر ملکیوں سمیت 11 شہری شدید زخمی ہو گئے۔

عرب اتحاد فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ نجران پر حوثی باغیوں کی اس جارحیت میں 7 سعودی، 1 یمنی، 2 مصری اور 1 پاکستانی شہری زخمی ہوا جبکہ زخمیوں میں ایک خاتون اور ایک 4 سالہ بچہ بھی شامل ہیں۔

ترجمان عسکری اتحاد نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حوثی باغیوں نے شہری آبادی کو اندھا دھند نشانہ بنایا ہے، جو کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ تمام شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اور موثر اقدامات مسلسل جاری رکھے جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب پر حملے سے چند گھنٹے قبل حوثی باغیوں نے یمن کے صوبوں مارب اور حضرموت میں یمن کی سرکاری فوج پر بھی میزائلوں اور ڈرونز سے سنسنی خیز حملے کیے، جن کے نتیجے میں یمنی فوج کے 58 اہلکار شہید ہو گئے۔

میجر جنرل ترکی المالکی نے یمنی حکومت اور عوام سے حوثیوں کے حملے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب عالمی خبر رساں ادارے رائلٹرز کے مطابق گزشتہ روز ایک سینئر سعودی عہدیدار نے خبردار کیا تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی ہدایت پر عراقی ملیشیا حوثی باغیوں کے ساتھ مل کر شمال اور جنوب دونوں اطراف سے مشترکہ حملے کر سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں