جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

عین وقت پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ، ویڈیو جاری

اشتہار

حیرت انگیز

عرب اتحاد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مارب پر حوثی بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنا ‏دیا۔

عرب اتحاد کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں حوثیوں کے بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کا ‏دعویٰ کیا گیا ہے۔

ترجمان عرب اتحاد بریگیڈیئر ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حوثی مارب پر بیلسٹک میزائل حملے کی ‏پوری تیاری کر چکے تھے اور عین وقت پر راک لانچر کو حملہ کر کے تباہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ میزائل فائر ہو جاتا تو مارب کے کئی شہریوں کی جانیں جاتیں، حوثی ‏مسلسل شہریوں اور سول تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

چند روز قبل سعودی وزارت دفاع کی جانب سے سول تنصیبات اور شہریوں پر حوثی ڈرون حملوں ‏کو ناکام بنانے ‏کی ویڈیو جاری کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرونز کو مطلوبہ ہدف تک پہنچنے سے قبل ‏‏ہی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔

‏24سیکنڈ کی ویڈیو میں ڈرونز کو تباہ ہوتے اور اس کا ملبہ گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈرونز کو ‏‏فضائی دفاعی نظام سے تباہ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں