منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

حوثیوں کے اسرائیل کے شہر ایلات پر ڈرون حملے، 22 اسرائیلی زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب: یمن کے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات پر ڈرون حملے کئے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 22 اسرائیلی زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حوثیوں کے ڈرون حملوں کے باعث دو اسرائیلی شہریوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شدید زخمیوں کو بیئر سبع کے ساروکا میڈیکل سینٹر منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کردیا ہے جبکہ باقی زخمیوں کو ایلات کے مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حملے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرون نچلی پرواز کرتا ہوا ایک ہوٹل کے قریب آ کر پھٹا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ڈرون کو مار گرانے آئرن ڈوم کے 2 انٹرسیپٹر میزائل داغے گئے تھے جو ڈرون کو گرانے میں ناکام رہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ڈرون ایلات میں آکر گرا تھا۔

دوسری جانب شام کے صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ اسرائیل سے خوفزدہ ہیں شام کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں۔

نیویارک میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے احمد الشرع نے کہا کہ اسرائیل فضائی حدود کی خلاف ورزی اور سرحدی دراندازی کر رہا ہے شام کو تقسیم کرنیکی کسی بھی کوشش سے عراق اور ترکیہ متاثر ہوں گے اگر شام کو تقسیم کیا گیا تو خطے میں ہر کسی کو بہت نقصان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بشارالاسد کا تختہ الٹنے کے بعد اسرائیل نے شام کو مستحکم ہونے سے روکا، اسرائیل نے شام کیساتھ 1974 کے جنگ بندی معاہدے کو پامال کیا اور شامی فوجی اثاثے نشانہ بنائے گئے اسرائیلی فوج نے 20 کلو میٹر دراندازی کی، اسرائیل نے ایک ہزار سے زائد فضائی حملے اور 400 زمینی دراندازی کی۔

ٹرمپ نے عرب، اسلامی رہنماؤں کو یقین دلایا ہے نیتن یاہو کو مغربی کنارے کا الحاق نہیں کرنے دینگے، امریکی اخبار

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل شام کو تقسیم کر کے کمزور رکھنا چاہتا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایلچی نے بتایا کہ اسرائیل اور شام ایک ابتدائی ڈی ایسکلیشن سمجھوتے (کشیدگی میں کمی کے معاہدے) کے قریب ہیں جو مستقبل میں ایک سکیورٹی معاہدے کی بنیاد بنے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں