تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

حوثی جنگجوؤں کا یمنی ماڈل کے ساتھ بدترین سلوک

صنعا : جیل کے حالات پر احتجاج کرنے والی یمنی ماڈل و اداکارہ انتصار الحمادی کو حوثیوں نے قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی ماڈل و اداکارہ انتصار الحمادی کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کی جانب سے انتصار الحمادی کو قید تنہائی میں منتقل کردیا ہے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حوثیوں نے یہ اقدام انتصار الحادی کی جانب سے اپنی قید اور جیل کے حالات کے خلاف احتجاج کرنے پر اٹھایا۔

انہوں نے حوثیوں کی جانب سے مغوی یمنی ماڈل کے خلاف چلائے جانے والے کیس کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کو باغیوں کے زیر قبضہ مغربی صنعا کی عدالت کے وکیل نے مرکزی جیل میں جا کر انتصار الحمادی سے پوچھ گچھ کی کیونکہ حکام نے انہیں گذشتہ کچھ ہفتوں میں عدالتی مقدمے کی سماعت کے لیے منتقل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

خالد محمد الکمال نے بتایا کہ ’تفتیش کے اختتام پر 20 سالہ انتصار الحمادی کی ایک حوثی اہلکار سے تلخ کلامی ہوئی، اس دوران انہوں نے اپنی گرفتاری اور جیل کے بدترین حالات کے خلاف احتجاج کیا، جس پر جیل حکام نے انہیں قید تنہائی میں ڈال دیا۔

وکیل کے مطابق ان کے خلاف کوئی واضح الزامات نہیں ہیں لیکن انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ حوثی ان پر ’غیر اخلاقی حرکت‘ کا الزام عائد کر سکتے ہیں، جیسے سر کو نہ ڈھاپنا اور گلی میں بغیر کسی محرم کے اکیلے جانا۔

Comments

- Advertisement -