تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

حج کا آغاز ہوتے ہی حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل سے حملہ

ریاض: سعودی عرب میں حج کا آغاز ہوتے ہی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کردیا گیا ہے، سعودی ایئر ڈیفنس نے یمن سے داغے گئے حوثیوں کے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی مسلمانوں کے سب سے مقدس فریضے حج کے موقع پر بھی باز نہیں آئے اور انہوں نے سعودی عرب پر ایرانی ساختہ بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا، عرب ذرائع ابلاغ کے بعد یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر میزائل حملے جاری ہیں۔

باغیوں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران پر ایرانی ساختہ میزائل داغا لیکن سعودی ایئر ڈیفنس نے میزائل کو ہدف پر گرنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کردیا۔

عرب ٹی وی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی یمنی حوثی نجران کو متعدد بار نشانہ بناچکے ہیں تاہم سعودی ایئر ڈیفنس کی بروقت کارروائیوں کی بدولت ان میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا جاتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سعودی فضائیہ نے یمن میں برسرپیکار حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان پر داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں نے سنہ 2014 میں یمنی حکومت کے خلاف مسلح تحریک شروع کی تھی جس کے بعد سے مسلسل سعودی عرب کے شہر جازان اور نجران پر بیلسٹک میزائل فائر کیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکا میں تعینات سعودی عرب کے سفیر کا کہنا تھا کہ خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے والی ایرانی حکومت حوثی جنگجوؤں کو جنگی سامان کی فراہمی کے ساتھ ساتھ لبنان کی مسلح سیاسی جماعت حزب اللہ کے جنگوؤں سے تربیت بھی دلوا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -