بدھ, جنوری 14, 2026
اشتہار

یمن میں ملٹری کیمپ کی مسجد پر میزائل حملے، 70 فوجی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

صنعاء: یمن میں ملٹری کیمپ پر میزائل حملے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 70 ہو گئی ہے جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کے صوبے مارب میں قائم ملٹری ٹریننگ کیمپ کی مسجد پر اس وقت میزائل داغے گئے جب بڑی تعداد میں فوجی نماز ادا کر رہے تھے۔

تاحال حملے کی زمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے حکومتی افواج کو نشانہ بنایا ہے جو کہ سعودی اتحاد کی حمایت یافتہ ہیں۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہےکہ دارالحکومت صنعاء سے 170 کلو میٹر دور واقعے ملٹری کیمپ پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 70 ہوگئی ہے اور 50 سے زائد زخمی ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمن کی حکومت نے حملے کو بزدلانہ اور دہشتگردانہ قرار دیتے ہوئے واقعے کی سخت مزمت کی ہے۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے 2014 میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی جس کے ردعمل میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے 2015 میں باغیوں کے خلاف حملے شروع کیے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں