تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی اتحادی افواج کی بڑی کامیابی، باغیوں کی سپلائی لائن کاٹ دی

صنعا: یمن میں جاری حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن میں آہم پیشرفت سامنے آگئی، سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ میں حوثی باغیوں کی سپلائی لائن کاٹ دی۔

تفصیلات کے مطابق یمن کی مرکزی بندرگاہ میں سعودی اتحادی افواج اور یمنی سرکاری فوج کی جانب سے میگا آپریشن جاری ہے، عرب اتحاد نے الحدیدہ میں حوثی باغیوں کی سپلائی لائن کاٹ کر اہم کامیابی حاصل کرلی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی اتحادی افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے جبکہ افواج کو کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں اور مختلف علاقوں پر کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔


یمن: سعودی اتحادی افواج کا آپریشن، 145 حوثی باغی ہلاک


دوسری جانب عالمی ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ الحدیدہ پر باغیوں نے اندھا دھند گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 12 عام شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اب تک 145 سے زائد حوثی باغی بندرگارہی شہر الحدیدہ کے مختلف علاقوں میں سعودی اتحادی افواج اور یمنی سرکاری فوج سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوچکے ہیں جن کی لاشیں مقامی اسپتال کے سرد خانے میں موجود ہیں۔


یمن: سعودی اتحادی افواج نے حبل بندرگاہ پر کنٹرول سنبھال لیا، متعدد حوثی باغی گرفتار


یاد رہے کہ یمن کی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے تعاون سے گذشتہ ہفتے حبل بندرگاہ پر اہم کارروائی کی تھی جس کے باعث ایران نواز باغی بندرگاہ چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جبکہ متعدد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

بعد ازاں یمنی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ حبل بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فورسز کو عرب اتحادی فوج کی فضائیہ کی مدد حاصل تھی، سرکاری فوج نے ایران نواز حوثیوں کے ساتھ لڑائی کے بعد حوثی باغیوں کے زیر انتظام حبل بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -