اشتہار

’حوثیوں نے علاقائی فریقین کی مدد سے جدید ٹیکنالوجیز حاصل کیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان اتحادی افواج میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے دفاع کیلئے ہم متحد ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے حرمین شریفین کو نشانہ بنانے کی کوششیں گھناؤنا فعل ہے ہم نے ہوائی اڈوں پر حملوں کے جواب میں  موثر آپریشن کیا ہے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا ہزاروں عام شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ہم نے کئی علاقوں میں حوثیوں کے لانچ پلیٹ فارمز تباہ کر دیے ہم نے پہاڑوں میں موجود حوثیوں کے گوداموں پر کارروائیاں کیں، حوثیوں نےصنعا، صعدہ اور امران کی پہاڑیوں میں گودام تعمیر کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے علاقائی فریقین کی مدد سے جدید ٹیکنالوجیز حاصل کیں اور تصدیق ہوئی ہےکہ حوثی حملوں میں شہری اثاثوں کا استعمال کرتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ شاہ خالدایئرپورٹ پر حوثی حملوں میں 17 افرادجاں بحق اور 333افراد زخمی ہوئے جب کہ یکم اکتوبر سے شاہ خالد ایئرپورٹ پر 20 حملے ہو چکے ہیں جن میں 10ڈرون اور میزائل استعمال کیے گئے ہیں۔

حوثی ملیشیا کو بڑا دھچکا، تعز میں اہم کمانڈر جنرل اکرم عامر ساتھیوں سمیت گرفتار

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں