منگل, جون 16, 2026
اشتہار

حوثیوں کا بحیرہ احمر میں مزید جہازوں پر حملے

اشتہار

حیرت انگیز

حوثیوں نے بحیرہ احمر میں دو بحری جہازوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق یمن کے حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں دو بحری جہاز سوان اٹلانٹک اور ایم ایس سی کلارا پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ ساریہ نے ایکس پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملے بحری ڈرونز کے ذریعے کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ غزہ کے خلاف جارحیت کی روشنی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حوثیوں نے کئی جہازوں کو مسلح ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں