حوثیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے غزہ میں براہ راست مداخلت کی تو فوجی جواب دیا جائے گا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یمن کے حوثی رہنما عبدالملک الحوثی کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے غزہ میں براہ راست مداخلت کی تو وہ ڈرون اور میزائل داغنے سمیت فوجی آپشن کے ذریعے جواب دیں گے۔
الحوثی نے کہا جب غزہ کی بات آتی ہے تو وہ ریڈلائن ہے ہم غزہ میں دوسرے گروپوں کے ساتھ تعاون اور کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہریوں کی شہادت کے جواب میں لبنان کی حزب اللہ نے بھی حماس کی کارروائیوں کا ساتھ دینے اور اسرائیل کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔