ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

شادی شدہ مرد کیسے خوش رہ سکتے ہیں؟ اداکار بلال قریشی نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکار بلال قریشی نے شادی شدہ مردوں کےلیے خوشگوار زندگی گزارنے کا طریقہ واضح کردیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار بلال قریشی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی اہلیہ اداکارہ عروسہ بلال کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے شادی شدہ مردوں کو خوش رہنے کا طریقہ بتایا۔

بلال قریشی نے ویڈیو و فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر عروسہ بلال کو جنم دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’خوش رہنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے دل کی سنیں اور پھر دماغ کی اور اس کے بعد وہ کریں جو آپ کی بیوی کہتی ہے‘۔

- Advertisement -

بلال قریشی نے شادی شدہ مردوں کو خوش رہنے کا طریقہ بتادیا

واضح رہے کہ بلال قریشی نے سال 2015 میں اداکارہ عروسہ سے شادی کی تھی جن بلال قریشی کے دو بیٹے سوہان اور روہان ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں