تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کورونا کی نئی قسم نوجوانوں کے لیے کتنی خطرناک؟

بیجنگ: چین نے کورونا کی نئی قسم کو نوجوانوں کے لیے 5 گنا زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی سائنسدانوں نے کورونا کی نئی قسم کے حوالے سے تازہ تحقیق جاری کردیں، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم نوجوانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس بات پر تحقیق کی جارہی ہے کہ کورونا کی یہ نئی قسم نوجوانوں اور بڑی عمر کے افراد پر مختلف طرح سے اثر انداز کیوں ہورہی ہے۔

چینی سائنسدانوں نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم یورپ اور افریقہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہاں جتنے بھی نئے کیسز سامنے آئے ہیں اس میں سے 75 فیصد نوجوان متاثر ہیں۔

مزید پڑھیں: “کورونا وائرس کی نئی قسم پہلے کے مقابلے میں زیادہ مہلک اور جان لیوا ہے”

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے، جبکہ گزشتہ برس سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم نے بھی افراتفری کا ماحول پیدا کر دیا تھا۔

دوسری جانب کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی قلت ہو گئی ہے۔

چین کورونا ویکسین تیار کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے اور چینی سائنسدان کورونا کی نئی قسم پر تحقیق کر کے اس کی الگ سے ویکسین تیار کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -